امریکا، جنوبی کوریا تجارتی معاہدے میں ترمیم، مذاکرات جنوری میں ہوں گے

امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان یہ مذاکرات آئندہ سال 5 جنوری کو ہونے کا امکان ہے

امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان یہ مذاکرات آئندہ سال 5 جنوری کو ہونے کا امکان ہے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے میں مجوزہ ترمیم پر مذاکرات آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہوں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ مذاکرات آئندہ سال 5 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اقتدار میں آنے کے بعد اس سال جولائی میں اعلان کیا تھا کہ 2012ء میں امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے میں امریکی تجارتی مفادات متاثر ہوئے ہیں اس لئے اس پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ اس معاملے پر قبل ازیں امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی حکام کے درمیان اس سال اگست میں سئیول جبکہ اکتوبر میں واشنگٹن میں مذاکرات ہوئے تھے۔ تجارتی امور سے متعلق آفس کے نمائندہ Robert Lighthizer کے مطابق 2016ء میں جنوبی کوریا کو امریکی برآمدات کا حجم 42.3 ارب ڈالر رہا  جبکہ تجارتی معاہدہ سے قبل 2011ء میں اس کا حجم 43.5 ارب ڈالر تھا جس میں کمی کی شرح 2.7 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں امریکا کی جنوبی کوریا سے درآمدات میں 20 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے امریکی تجارتی خسارہ 13.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 27.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply