جاپان نے چار فریقی مذاکرات کے انعقاد کی پیشکش: اسرائیل

جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو

جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو

بیت المقدس ۔۔۔نیوز ٹائم

اسرائیل کے حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جاپان نے تعطل کے شکار مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی کوشش کے لئے 4 فریقی مذاکرات کی تجویز دی ہے  جن میں فلسطین، اسرائیل اور جاپان کے ساتھ ایک امریکی عہدیدار بھی شامل ہو۔ جاپان کے وزیر خارجہ Taro Kono نے پیر کے روز بیت المقدس میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد،  جاپان کے وزیر کارجہ Taro Kono اس شہر کا دورہ کرنے والے کسی اہم ملک کے سب سے پہلے وزیر ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ Taro Konoنے جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abe کی ہدایت پر ٹوکیو میں مذاکرات کے انعقاد کی تجویز دی ہے۔ ان مذاکرات میں صدر ٹرمپ کے ایک اعلی مشیر Jared Kushner بھی شامل ہوں گے۔ مذاکرات کے اوقات اور جاپان کی تجویز کی دیگر تفصیلات ابھی نہیں بتائی گئیں۔ اسرائیل کے ایک عہدیدار نے این ایچ کے کو بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ مذاکرات ہوں گے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی وہ امریکہ کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں۔

No comments.

Leave a Reply