نوسٹرا ڈیمس کی 2018ء میں تیسری عالمی جنگ اور قدرتی آفات کی پیش گوئیاں

نوسٹرا ڈیمس کی 2018ء  میں تیسری عالمی جنگ اور قدرتی آفات کی پیش گوئیاں

نوسٹرا ڈیمس کی 2018ء میں تیسری عالمی جنگ اور قدرتی آفات کی پیش گوئیاں

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

انسانی تاریخ کے  مشہور نجومی اور پیش گو Nostradamus نے سال 2018ء  میں تیسری عالمی جنگ چھڑنے، زمین سے سیارچہ ٹکرانے اور عالمی معیشت کے زوال سمیت دیگر پیش گوئیاں کر رکھی ہیں۔ Napoleon  اور Hitler کی آمد اور 9/11 وقوع پذیر ہونے کی صدیوں قبل پیش گوئی کرنے والے فرانس کے معروف حکمت داں Nostradamus نے سال 2018ء کے لیے متعدد پیش گوئیاں کی ہیں۔ Michael D. Nostradamus 15ویں صدی میں فرانس میں گزرے جنہوں نے اپنی مشہور زمانہ تخلیق Les Propheties میں 924 اشعار کی شکل میں 1000 کے قریب پیش گوئیاں کی ہیں۔ ان میں سے بیشتر 100 فیصد درست ثابت ہوئیں تاہم چند پیش گوئیاں ان کے بتائے ہوئے وقت کے کچھ برس بعد پوری ہوئیں، جیسا کہ 9/11 کی پیش گوئی Nostradamus نے 1999ء کے لیے کی تھی تاہم وہ 2 سال بعد 2011ء میں پوری ہوئی، یہ کتاب 1555 میں پہلی بار ان کی موت کے بعد شائع ہوئی اور آج تک شائع ہو رہی ہے۔ Nostradamus نسلی طور پر یہودی تھے تاہم ان کے اہلخانہ نے مذہب تبدیل کر کے کیتھولک عیسائیت اختیار کی۔ متعدد محقق اس بات پر متفق ہیں Nostradamus نے دور حاضر میں مشرق وسطیٰ میں اسلامک اسٹیٹ (ISIL) کے حوالے سے قتل و غارت کی پیش گوئی کر دی تھی  اور اب لوگ یقینا یہ جاننا چاہتے ہیں کہ نوسٹرا ڈیمس نے  سال 2018ء کے لیے کیا پیش گوئیاں کر رکھی ہیں۔

تیسری عالمی جنگ:

Nostradamus نے 2018ء کے لیے سب سے بڑی پیش گوئی یہ کی ہے کہ اس سال تیسری عالمی جنگ چھڑ جائے گی۔ Nostradamus نے اپنی رباعی میں لکھا ہے کہ بڑی جنگ فرانس میں شروع ہو گی بعد ازاں تمام یورپ پر حملہ کیا جائے گا۔ یہ طویل جنگ ہو گی جو سب کے لیے خوفناک ثابت ہو گی بالآخر امن و امان قائم ہو جائے گا لیکن اس سے چند ہی لوگ لطف اندوز ہو سکیں گے۔ Nostradamus کے مطابق یہ جنگ دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان شروع ہو گی جو 27 برس تک جاری رہے گی،  اس ضمن میں آج کے مبصرین کہتے ہیں کہ یہ دو طاقتیں چین اور امریکا ہی ہوں گے جبکہ شمالی کوریا، روس اور چین کے ساتھ اتحاد کر لیں گے۔

آتش فشاں پہاڑ کا پھٹنا:

اٹلی میں واقع ایک آتش فشاں پہاڑ  Mount Vesuvius کے بارے میں پیش گوئی ہے کہ وہ ہر 5 منٹ بعد تھرتھرائے گا اور کم از کم 6 ہزار افراد ہلاک ہو جائیں گے۔ سال 2016ء  کے آغاز میں اٹلی کے شہر Naples میں واقع اس پہاڑ کے گرد آباد 1.5 ملین افراد کو خبردار کیا گیا کہ وہ ایک خطرناک علاقے میں رہ رہے ہیں جہاں ایک بہت بڑا آتش فشاں پہاڑ موجود ہے جو کسی بھی وقت پھٹ کر بڑی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔

امریکا میں قدرتی آفت کی آمد:

Nostradamus نے امریکا بھر میں قدرتی آفت آنے کی پیش گوئی کی ہے، اپنی کتاب میں وہ لکھتا ہے کہ ایک زلزلہ ریاست ہائے متحدہ امریکا میں آئے گا بالخصوص مغربی علاقے  زیادہ متاثر ہوں گے اور اس زلزلے کی طاقت پوری زمین پر محسوس کی جائے گی۔ اس ضمن میں یو ایس جیولوجیکل سروے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا اور اس میں موجود ایک چھوٹے سے قصبے سین اینڈریاس سے دو بڑی فالٹ لائنیں گزرتی ہیں، ان رپورٹس پر ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ ان فالٹ لائنوں کے سبب کسی بھی وقت ریکٹر اسکیل پر 8 یا اس سے زائد شدت کا زلزلہ آ سکتا ہے۔  امریکی جیالوجیکل سروے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ San Andreas Fault میں ایک زلزلہ جنم لے رہا ہے جو اگلے 30 سے 40 سال میں ایک بڑے زلزلے کی وجہ بن سکتا ہے۔

سیارچے کا زمین سے ٹکرانا:

Nostradamus کے نزدیک اس سال ایک بڑا سیارچہ زمین سے ٹکرا سکتا ہے، وہ لکھتا ہے کہ وہ بڑی آسمانی آفت کے لمحات ہوں گے جب آسمان سے ایک سیارچہ زمین کے مدار میں داخل ہو گا۔ دوسری جانب اس نے 2018 ء میں ایٹمی دہشتگردی اور دیگر آفات سے بھی خبردار کیا ہے۔ یہ پیش گوئی غلط ثابت ہونے کا بڑا امکان ہے کیونکہ ناسا کا کہنا ہے کہ اگلے 100 برس تک زمین سے کسی بڑے سیارچے کے ٹکرانے کے کوئی امکانات نہیں۔

عالمی معاشی بحران:

اس ضمن میں Nostradamus لکھتا ہے کہ امیر افراد مر جائیں گے، ماہرین کے مطابق تیسری عالمی جنگ اور آسمانی آفات کی وجہ سے دنیا کا انفراسٹرکچر تباہ ہو جائے گا نتیجے میں دنیا عالمی کساد بازاری (معاشی بحران) کا شکار ہو جائے گی۔

لوگوں کی عمریں 200 سال تک پہنچ جائیں گی:

فرانسیسی پیش گو لکھتا ہے کہ  ادویات میں جدت کے باعث انسان کی عمر بڑھ جائے گی اور لوگوں کی عمریں 200 سال تک پہنچ جائیں گی۔ مبصرین کے مطابق 2018ء سے  اس انقلاب کا آغاز ہو جائے گا اور ایسی ادویات کی تیاری شروع ہو جائے گی جو عمر بڑھا سکے ممکن ہے کہ 2018ء میں ہی ایک 80 سالہ شخص 50 سال کا نظر آئے اور یہ کچھ بعید نہیں۔ یاد رہے کہ بلغاریہ کی مشہور خاتون Baba Vanga کا نام بھی پیش گوئیوں کے حوالے سے دنیا بھر میں مقبول ہے جنہوں نے بہت سے تباہ کن واقعات کی قبل از وقت آگاہی دی تھی اور ان کی 80 سے 90 فیصد پیش گوئیاں پوری ہو چکی ہیں، Baba Vanga نے اگلے سال کے لیے دو اہم پیش گوئیاں کی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply