سرمائی اولمپک گیمز، جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش

جنوبی کوریا کے وزیر چومائی اونگ گیان اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

جنوبی کوریا کے وزیر چومائی اونگ گیان اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو 9 جنوری کو اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی پیشکش۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشکش شمالی کوریا کی طرف سے جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپک گیمز میں شرکت کے اعلان کے بعد کی گئی۔ دونوں کوریا میں اتحاد کے لیے جنوبی کوریا کے وزیر Cho Myoung Gyon نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے  کہ امید ہے دونوں ملکوں کے حکام رواں ماہ کی 9 تاریخ کو مل بیٹھیں گے اور سرمائی اولمپک گیمز کے ساتھ ساتھ باہمی تعلقات میں بہتری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا کسی بھی مقام پر کسی بھی وقت اور کسی بھی شکل میں شمالی کوریا سے بات چیت کرنے کا خواہش مند ہے۔

No comments.

Leave a Reply