ٹوکیو انتظامیہ اولمپکس 2020ء کی تیاریوں کی رفتار میں تیزی

ٹوکیو انتظامیہ اولمپکس 2020ء کی تیاریوں کی رفتار میں تیزی

ٹوکیو انتظامیہ اولمپکس 2020ء کی تیاریوں کی رفتار میں تیزی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹوکیو کی بلدیاتی حکومت 2020 ء اولمپکس اور  Paralympics کے لئے تیاریوں کی رفتار تیز کرے گی۔ اب جبکہ کھیلوں کے انعقاد میں صرف 2 سال رہ گئے ہیں، ٹوکیو کی انتظامیہ کچھ نئی تنصیبات کی تعمیر کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ کچھ موجودہ تنصیبات کی تزئین کا بھی منصوبہ ہے۔ ان میں Shibuya Ward میں موجود ایک gym اور Koto Ward میں ایک سوئمنگ سینٹر شامل ہے جہاں ٹیبل ٹینس اور water polo کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے، کہ تزئین و آرائش کے لئے مذکورہ gym جولائی سے، جبکہ سوئمنگ سینٹر نومبر کے اواخر میں بند کر دیا جائے گا۔ نمبر 2 رِنگ روڈ اولمپک کھیلوں کے مقامات تک رسائی کا ایک اہم ذریعہ ہو گی۔ لیکن اس کی تعمیر کا شیڈول Tsukiji food marke کی دوسری جگہ منتقلی کے باعث متاثر ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے، کہ وہ کھیلوں کے دوران کھلاڑیوں کی آمدورفت اور سیکیورٹی اہلکاروں کو متحرک رکھنے کے انتظامات بھی ترتیب دیں گے۔

No comments.

Leave a Reply