ٹوکیو حصص 26 سالوں کی بلند ترین سطح پر

نکے اوسط کا بند بھائو گزشتہ سال کے آخری روز کے مقابلے میں 741 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 23 ہزار 5 سو 6 رہا

نکے اوسط کا بند بھائو گزشتہ سال کے آخری روز کے مقابلے میں 741 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 23 ہزار 5 سو 6 رہا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹوکیو کا کلیدی حصص اشاریہ نئے سال کے پہلے کاروباری دن جمعرات کے روز 26 سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، اس کی وجہ بین الاقوامی معیشت کے لیے مثبت امکانات ہیں۔ Nikkei اوسط کا بند بھائو گزشتہ سال کے آخری روز کے مقابلے میں 741 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 23 ہزار 5 سو 6 رہا۔ رواں ہفتے کے اوائل میں امریکہ اور چین میں مصنوعات سازی کے جاری کردہ اعداد و شمار توقع سے زیادہ مضبوط ہونے کے سبب  نیو یارک اور شنگھائی میں مضبوط منڈیوں کے باعث حصص قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ منڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹوکیو میں حصص قیمتیں بڑھنے کی وجوہات میں سے ایک ایشیائی منڈیوں میں اضافے کا رحجان بھی ہے۔ لیکن انہوں نے نشاندہی کی کہ شمالی کوریا کے باعث جاری کشیدگی اور مشرق وسطی کے آس پاس کی صورتحال کے سبب کئی سرمایہ کاروں کو سمندر پار خطرات کے حوالے سے تشویش ہے۔ یاد رہے کہ اس سے جاپان کے لیے خام تیل کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply