پاکستان کی پہلی ہارر فلم ”پری” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

پاکستان  کی پہلی ہارر فلم ''پری''

پاکستان کی پہلی ہارر فلم ”پری”

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

خوف اور دہشت سے بھرپور پاکستانی ہارر فلم “PARI”   کے ٹریلر نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ دنیا بھر میں خوف اور دہشت پھیلانے والی فلموں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد خوفناک اور ڈرائونی فلمیں دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کرتی ہے۔  پاکستان میں بھی اپنی نوعیت کی پہلی ہارر  فلم “PARI”  کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم کا ٹریلر خوف اور دہشت سے بھرپور ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد ناصرف اسے دیکھ چکی ہے بلکہ لوگوں کی جانب سے بے حد سراہا بھی جا رہا ہے۔ پاکستان سینما انڈسٹری نے گزشتہ برسوں میں کئی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور کچھ برسوں سے پاکستانی فلموں کا معیار بھی بہت بہتر ہوا ہے۔ اب پاکستانی فلموں کا بجٹ زیادہ ہونے کے ساتھ فلمساز یہاں مختلف تجربات بھی کر رہے ہیں جنہیں شائقین اور فلمی تجزیہ نگاروں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ فلم “PARI”   بھی پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک خوشگوار اضافہ ہے۔ “PARI” ہدایت کار Syed Atif Ali کی پہلی فلم ہے جبکہ ٹریلر کو دیکھ کر صاف اندازہ ہو رہا ہے کہ فلم میں انہوں نے بہت محنت کی ہے۔  فلم کے مکالمے اور اداکاری جاندار ہے۔فلم میں زیادہ تر نئے چہروں کو متعارف کرایا گیا ہے تاہم پاکستان کے نامور اداکار Qavi khan بھی فلم میں شامل ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں Khushi Maheen، Rasheed Naz، Saleem Miraj، اAzekah Daniel، Junaid Akhtar اور Faiq Asim شامل ہیں۔ فلم کی کہانی Syed Atif Ali اور Mohammad Ahsan نے مل کر تخلیق کی ہے، Mobeen Mahmood فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں، جبکہ فلم کی موسیقی Masood Alam نے دی ہے۔خوف اور دہشت سے بھرپور فلم “PARI”  2 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply