مہاتما گاندھی کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ

مہاتما گاندھی کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ

مہاتما گاندھی کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ Mohan Das Gandhi (Mahatma Gandhi)کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس SA Bobde اور جسٹس Nageswara Rao پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مہاتما گاندھی قتل کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست گزار کی جانب سے پیش کردہ شواہد کی جانچ پڑتال کرنے والے سینئر ایڈووکیٹ Amarendra Sharan نے عدالت کو بتایا کہ قاتل، اس کا نظریہ اور آلہ واردات کی نشاندہی ہو چکی ہے اور اس کیس کی مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں۔ درخواست گزار نے گزشتہ سال موقف اختیار کیا تھا کہ مہاتما گاندھی کو تین کے بجائے 4 گولیاں ماری گئیں اور چوتھی گولی کسی دوسرے شخص نے ماری تھی جس کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ تاہم سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی کہ تازہ ترین تفتیش کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں  کہ 70 سال پرانے اس کیس میں حاصل کرنے کو مزید کچھ نہیں اور کیس کی تحقیقات کی مزید کوئی ضرورت نہیں۔ خیال رہے کہ مہاتما گاندھی کو 30 جنوری 1948 ء کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا  جس کے الزام میں Nathuram Godse اور مزید 2 افراد کو سزائے موت دی گئی۔

No comments.

Leave a Reply