امریکا ، افغانستان میں جنگ پاکستانی تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی، چینی جریدہ

امریکا ، افغانستان میں جنگ پاکستانی تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی، چینی جریدہ

امریکا ، افغانستان میں جنگ پاکستانی تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی، چینی جریدہ

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے نظریہ ضرورت کے مطابق پاکستان اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کرے، اگر پاکستان کے قومی مفادات اور سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جائے گا تو علاقے میں کبھی امن و استحکام نہیں آئے گا۔ چینی جریدہ گلوبل ٹائمز میں تحقیق پر مبنی شائع شدہ ایک مضمون کے مطابق پاکستان کی سرزنش کرنے سے مسئلہ کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی، پاکستان کی امداد معطل کرنے کے امریکی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے  کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ پاکستان کے تعاون کے بغیر جیتی نہیں جا سکتی، وائٹ ہائوس کے پاکستان کی سیکیورٹی امداد منجمد کرنے کے اقدام نے اس کی خود غرضی اور ہٹ دھرمی کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے، مضمون میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان کے قومی مفادات اور سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جائے گا تو علاقے میں کبھی امن و استحکام نہیں آئے گا لیکن اگر ٹرمپ کا اصل مقصد بحران کو زندہ رکھ کر علاقے میں امریکی فوجی امداد کو برقرار رکھنا ہے تو وہ غالبا اپنی اس نئی پالیسی کے ساتھ ایسا کر سکے گا۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 2001 ء میں امریکا کے افغان جنگ شروع کرنے سے قبل محفوظ اور مستحکم ملک تھا، اس کے بعد پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے زبردست دبائو میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی امداد والے مبینہ افغان طالبان کے خلاف کارروائی کی، یہ بات قابل ذکر ہے کہ نہ تو طالبان اور نہ ہی القاعدہ نے پاکستان کے مفاد کو زک پہنچائی لہذا طالبان حکومت کا تختہ الٹنا خالصتاً امریکی مفاد میں اقدام تھا۔

No comments.

Leave a Reply