جاپان میں سب سے بڑے کسٹم کار شو کا آغاز

ٹوکیو آٹو سیلون دو ہزار اٹھارہ

ٹوکیو آٹو سیلون دو ہزار اٹھارہ

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دنیا کے سب سے بڑے کسٹم کار شو کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے۔ اس سال Tokyo Auto Salon 2018ء میں دنیا بھر سے بے شمار گاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کے ساتھ شرکت کر رہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کے لئے پیش کی۔ تین روزہ موٹر شو میں اسٹریٹ کارز سے لے کر Luxury گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے ماڈلز سمیت سینکڑوں گاڑیاں موجود ہیں جنہوں نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

No comments.

Leave a Reply