امریکا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقیں ریاست کیلی فورنیا میں شروع

ان مشقوں میں امریکا کے 500 اہلکار اور جاپان کی دفاعی فورس کے 350 اہلکار

ان مشقوں میں امریکا کے 500 اہلکار اور جاپان کی دفاعی فورس کے 350 اہلکار

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دیں جو ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربات کی وجہ سے صورت حال کشیدہ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 13ویں آئرن فرسٹ فوجی مشقیں جمعہ کے روز امریکا کی مغربی ریاست کیلی فورنیا میں شروع ہوئیں۔ ان مشقوں میں امریکا کے 500 اہلکار اور جاپان کی دفاعی فورس کے 350 جوانوں کے ساتھ مل کر بحری اور زمینی حملوں کی تربیتی مشقیں کریں گے۔ امریکی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ جاپان کے ساتھ مل کر ایک حقیقت پسند اور مشکل تربیتی مشقیں ہیں تاکہ اگر بحرالکاہل کے علاقے میں کچھ ہوتا ہے تو اس کا جواب دینے کی تیاری کی جا سکے۔ دوسری طرف امریکا اور جنوبی کوریا نے حال ہی میں آئندہ ماہ ہونے والے سرمائی اولمپکس کے مکمل ہونے تک مشترکہ فوجی مشقوں کو ملتوی کر دیا تھا۔ امریکا کے وزیر دفاع James Mattis کا کہنا تھا کہ یہ مشقیں 9 سے 18 مارچ کو ہونے والے پیرا اولمپکس کھیلوں کے بعد دوبارہ شروع ہوں گی جو کہ جنوبی کوریا کے شہر Pyeongchang ہی میں منعقد ہوں گی جہاں آئندہ ماہ سرمائی اولمپکس منعقد ہونے ہیں ۔

No comments.

Leave a Reply