پی آئی اے کی فروخت کا منصوبہ: اتحاد اور ایمریٹس ایئر لائن کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

اتحاد اور ایمریٹس ایئر لائن کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

اتحاد اور ایمریٹس ایئر لائن کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

حکومت نے انتخابات سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے Privatization Minister Daniyal Aziz نے کہا ہے کہ دیگر اداروں کی بھی نجکاری جلد شروع کریں گے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے Privatization Minister Daniyal Aziz کا کہنا تھا  کہ نئی منصوبہ بندی کے تحت پی آئی اے کو فروخت کرنے کا ارادہ ہے آئندہ انتخابات سے قبل پی آئی اے کی Privatization کی کوشش کریں گے Etihad and Emirates ایئر لائن نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ Privatization Minister نے کہا کہ اس ضمن میں وزیر اعظم Shahid Khaqan Abbasi کی زیر صدارت Privatization کمیشن کے اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں گی ممکن ہے سفارشات پیش کرنے کا یہ مرحلہ اگلے ہفتے تک مکمل ہو جائے تاہم پی آئی اے کی Privatization کے لیے پارلیمنٹ سے پہلے ایک بل کے ذریعے سال 2016ء  میں کی گئی ایک قانون سازی کو مسترد کرنا پڑے گا جس میں پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی قرار دیا گیا تھا۔ Daniyal Aziz سے پوچھا گیا کہ پی آئی اے کو کیسے خریدا جائے تو انہوں نے جواب دیا کہ کل صبح اگر آپ کے پاس رقم ہے تو آئیں اور پی آئی اے کو خرید لیں، تاہم Daniyal Aziz نے پی آئی اے کی مالیت کے بارے میں کوئی بات نہیں کی کہ یہ ادارہ کتنے ارب روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ اس ضمن میں Express Tribune نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس سے Daniyal Aziz کے بیان کی تصدیق ہوتی ہے کہ Etihad ایئرویز اور Emirates ایئر لائنز نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔

No comments.

Leave a Reply