سعودی عرب اور جاپان کے مشترک سرمایہ کاری حجم 100 ارب ریال سے متجاوز

سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی اور جاپانی وزیر صنعت و تجارت ھیروشیجی سیکو

سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی اور جاپانی وزیر صنعت و تجارت ھیروشیجی سیکو

الریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب اور جاپان کے مشترکہ سرماریہ کاری منصوبوں کے حوالے سے خصوصی فورم آج سعودی عرب کے دارالحکومت Riyadh کے al-Faisaliah ہوٹل میں منعقد ہو رہا ہے۔ سعودی عرب کی جنرل سرمایہ کاری اتھارٹی کے زیر انتظام ہونے والی ان سرگرمیوں میں سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر Majid Al-Qasabi اور جاپانی وزیر صنعت و تجارت Hiroshige Seko شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ تقریب میں Arabian General Investment Authority بورڈ کے گورنر Ibrahim bin Abdul Rahman Al Omar، پبلک سیکٹر اور دونوں ملکوں کے اکنامک سیکٹر کی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق دونوں دوست ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کے فروغ  اور سعودی، جاپانی منصوبوں کے لیے پچھلے سال سرمایہ کاری کے 6 پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔ 4.5 ارب ریال کے ان سرمایہ کاری منصوبوں کی 100 فیصد رقم سروس سیکٹر سے لی گئی ہے۔ جاپان اور سعودی عرب کے درمیان 60 سال پر محیط قابل رشک تعلقات میں حالیہ برسوں کے درمیان مزید اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں میں شراکت کا اعلان کیا۔ Saudi King Salman bin Abdulaziz کے دور حکومت میں ٹوکیو اور Riyadh کے درمیان باہمی تجارتی، کاروباری اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملا۔ جاپان نے سعودی عرب کے اقتصادی ویژن 2030ء  میں بھرپور حصہ لینے اور اسے کامیاب بنانے میں سعودیہ کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔

سال 2016ء کے دوران جنرل سرمایہ کاری اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق جاپان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی حجم 100.16 ارب ریال سے تجاوز کر گیا۔ دوطرفہ برآمدات کا حجم 72.34 اور درآمدات کا حجم 27.82 ریکارڈ کیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply