افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ترکی میں مذاکرات

بات چیت میں افغان طالبان، ملا محمد رسول گروپ، حزب اسلامی افغانستان اور افغان حکومت کے نمائندگان شریک ہیں

بات چیت میں افغان طالبان، ملا محمد رسول گروپ، حزب اسلامی افغانستان اور افغان حکومت کے نمائندگان شریک ہیں

استنبول ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے ترکی میں Kabul حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے اور امن قائم کرنے کے لیے ترک حکومت کی جانب سے استنبول میں 4 فریقی مذاکراتی عمل کا انعقاد کیا گیا۔ 3 روزہ مذاکراتی عمل کا آغاز ہفتے سے ہوا جو پیر تک جاری رہے گا۔ بات چیت میں افغان طالبان، Mullah Mohammad Rassoul گروپ، Hizb-e-Islami Afghanistan اور افغان حکومت کے نمائندگان شریک ہیں۔ افغان نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ترک حکومت نے افغان طالبان  کو ملک میں سیاسی سرگرمیوں کے لیے آفس کھولنے کی بھی پیشکش کی ہے۔  افغان حکومت اور طالبان دھڑوں کے درمیان استنبول میں یہ تیسرا اجلاس ہے، اس سے قبل گزشتہ سال بھی ترکی کے شہر استنبول میں ہی مذاکرات ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ افغان حکومت اور طالبان دھڑوں کے درمیان کئی بار مذاکرات ہو چکے ہیں تاہم ہر بار بات چیت میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئے۔

No comments.

Leave a Reply