رویہ نہ بدلا تو عوامی احتجاج کے نتیجے میں موجود نظام حکومت کا تختہ ختم ہو سکتا ہے: احمدی نژاد

ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد

ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نے رویہ نہ بدلا تو عوامی احتجاج کے نتیجے میں موجود نظام حکومت کا دھڑن تختہ ہو سکتا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سابق صدر نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک انتباہی مکتوب ارسال کیا جس میں ان سے ککہا گیا کہ وہ عوام کے دیرینہ، جائز اور اصولی مطالبات پر عمل درآمد کے احکامات جاری کریں۔ عوام کا غم و غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اس کے نتیجے میں حکومت بھی ہاتھ سے جا سکتی ہے۔ سابق صدر احمدی نژاد کا اشارہ ملک میں حالیہ احتجاجی تحریک کی جانب تھا جس میں ریاست کی سیاسی اور اقتصادی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply