عراقی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یونیورسٹی کی ڈگری لازمی قرار: حیدر العبادی

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی

بغداد ۔۔۔ نیوز ٹائم

عراقی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یونیورسٹی کی ڈگری لازی قرار دے دی گئی۔ عراقی وزیر اعظم Haider al-Abadi نے پارلیمانی انتخابات کے التوا کے حوالے سے عراقی سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کی جانب عائد کیے جانے والے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور باور کرایا ہے کہ وہ اس سلسلے میں آئین کے مقرر کردہ امر پر کار بند ہیں۔ عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے حال ہی منظور کیے جانے والے انتخابی قانون کے سبب ایک بڑا اختلاف کھڑا ہو گیا ہے بالخصوص جبکہ امیدوار کے لیے یونیورسٹی کی ڈگری لازمی قرار دی گئی ہے۔ تاہم عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ قانون کے خلاف اپیل کا امکان ہے۔ نمائندے کے مطابق عراقی آئین کا متن ارکان پارلیمنٹ کے لیے کسی نوعیت کی تعلیمی قابلیت کا تعین نہیں کرتا۔

No comments.

Leave a Reply