شمالی کوریا نے پیونگ چانگ اولمپکس سے قبل مشترکہ ایونٹ منسوخ کر دیا، جنوبی کوریا

شمالی کوریا نے پیونگ چانگ اولمپکس سے قبل مشترکہ ایونٹ منسوخ کر دیا

شمالی کوریا نے پیونگ چانگ اولمپکس سے قبل مشترکہ ایونٹ منسوخ کر دیا

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی کوریائی حکومت کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے عنقریب ہونے والے Pyeongchang سرمائی اولمپکس کی شان میں ہونے والا مشترکہ ثقافتی ایونٹ منسوخ کر دیا ہے۔ دونوں ممالک گیمز کے آغاز سے قبل آئندہ ماہ شمالی کوریا میں مذکورہ ایونٹ منعقد کرنے پر متفق ہوئے تھے۔  تاہم پیر کے روز جنوبی کوریائی وزارتِ نے بتایا کہ اسے ای میل  کے ذریعے اس اچانک منسوخی کی اطلاع دی گئی ہے۔ ای میل  میں الزام لگایا گیا ہے کہ کھیلوں کی تیاری کی شمالی کوریائی کوششوں کو جنوبی کوریائی میڈیا نے ہتک آمیز انداز میں پیش کیا ہے۔ بظاہر یہ اِن جنوبی کوریائی رپورٹس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا، سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے ایک روز قبل فوجی پریڈ کا انعقاد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply