مصر: مذہبی جماعت النور نے صدر السیسی کے دوبارہ انتخاب کی حمایت کر دی

مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی

مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

مصر کی قدامت پسند اسلامی جماعت Al-Nour نے صدر Abdel Fattah al-Sisi کی مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Al-Nour Party’s head, Younes Makhyoun نے دارالحکومت قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس میں ملکی معیشت، بدعنوانی، انسانی حقوق اور دہشت گردی مخالف جنگ سمیت مختلف امور پر روشنی ڈالی ہے  اور کہا ہے کہ موجودہ صدر Abdel Fattah al-Sisi ہی صدارت کی بھاری ذمے داریوں کا بوجھ اٹھانے کے اہل ہیں اور وہ پولیس، مسلح افواج اور پارلیمان سمیت تمام ریاستی اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اداروں میں اتحاد سے استحکام آئے گا اور اس سے ملک کو بہت سے خطرات سے بچا کر آگے لے جایا جا سکے گا۔ حزب  Al-Nour نے 2014ء میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں بھی مسلح افواج کے سابق سربراہ Abdel Fattah al-Sisi کی حمایت کی تھی  اور اس کے نتیجے میں اس جماعت کے کارکنان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔ Salafi provocation سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں نے 2011ء میں یہ جماعت قائم کی تھی اور اس نے 2015ء میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں بھی بعض نشستیں جیت لی تھیں۔

No comments.

Leave a Reply