اب جاپان میں خاتون روبوٹ خبریں پڑھیں گی

جاپان کی خوبصورت ترین خاتون روبوٹ ایریکا

جاپان کی خوبصورت ترین خاتون روبوٹ ایریکا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

گزشتہ دنوں آپ نے جاپان کی خوبصورت ترین خاتون روبوٹ  Erica کے بارے میں خبریں پڑھی ہوں گی اور اب اس سال Erika بطور نیوز اینکر پہلی مرتبہ خبریں پڑھ کر سنائیں گی۔ انسان نما اس روبوٹ میں دنیا کا سب سے جدید مصنوعی نظام نصب ہے جو اسے بات چیت کے قابل بناتا ہے۔ اسے بنانے والے انجینئر Hiroshi Ishiguro نے برسوں کی محنت کے بعد اسے تیار کیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ اس میں گویا اعلی درجے کا آزادانہ شعور ہے جسے Hiroshi Ishiguro ایک طرح کی روح قرار دیتے ہیں۔ چند ماہ بعد اپریل میں Erica ایک نیا کردار نبھائیں گی جو اس سے قبل پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔ Erica جاپانی ٹی وی پر پہلی مرتبہ خبریں پڑھ کر سنائیں گی۔ ڈاکٹر Hiroshi Ishiguro کے مطابق وہ مصنوعی ذہانت اور انسانی مدد سے خبریں پڑھے گی۔  ڈاکٹر ہ Hiroshi Ishiguro Osaka University, میں انٹیلی جنٹ Robotics Laboratory کے سربراہ ہیں  اور وہ 2014ء سے اپنی روبوٹ کو ٹی وی پر نیوز کاسٹر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس روبوٹ کی تیاری میں گزشتہ کئی برس میں خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔ انسان نما یہ روبوٹ اپنے بازو تو نہیں ہلاتی لیکن بات کرتے وقت اپنی گفتگو میں تاثرات شامل کرتی ہے۔ یہ متوجہ ہوتی ہے اور سوالات کے جوابات بھی دیتی ہے۔ Erica ٹیکنالوجی کا ایک شاہکار ہے جس کے چہرے پر 14 infra-red sensors  لگے ہیں اور یہ ایک بھرے ہوئے کمرے میں موجود افراد کے چہرے کے تاثرات کو سمجھ سکتی ہے۔  اس روبوٹ کا سافٹ ویئر بنانے والے Dr Dylan Glas نے کہا ہے کہ یہ لطائف اور چٹکلے سناتی ہے اور اپنے بل پر سوچتی اور درست برتائو کرتی ہے۔ اس لحاظ سے Erica مکمل طور پر خود مختار روبوٹ ہے۔

اسی ٹیم نے 2014ء میں پہلی مرتبہ اصل انسان دکھائی دینے والے 2 روبوٹ نیوز اینکر بنائے تھے جنہیں Kodomoroid  اور Otonaroid کا نام دیا گیا تھا  تاہم وہ ٹوکیو میوزیم تک ہی محدود رہے تھے۔ ماہرین یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ لوگ حقیقی ماحول میں روبوٹ سے کس طرح کا رویہ رکھتے ہیں اور ان سے کیسے پیش آتے ہیں۔ Erica خبریں پڑھتے ہوئے ہونٹ ہلاتی ہے، بھنوں کو حرکت دیتی ہے اور سر کو دائیں یا بائیں جنبش دیتی ہے۔ اس میں دبیز ہوا سے کام کرنے والی سرو موٹرز ہیں جو اس کے چہرے پر تاثرات ابھارتی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply