شمالی کوریائی کھلاڑی سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا پہنچ گئ

شمالی کوریا کے 22 کھلاڑی اولمپکس کے 3 کھیلوں اور 5 شعبوں میں حصہ لیں گے

شمالی کوریا کے 22 کھلاڑی اولمپکس کے 3 کھیلوں اور 5 شعبوں میں حصہ لیں گے

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کے مزید کھلاڑی Pyeongchang سرمائی اولمپکس کے آغاز سے قبل جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں۔ شمالی کوریا کے 22 کھلاڑی اولمپکس کے 3 کھیلوں اور 5 شعبوں میں حصہ لیں گے۔  خواتین آئس ہاکی کھلاڑی جنوبی کوریا کی کھلاڑیوں کے ساتھ مشترکہ ٹیم بنانے کے لیے پہلے ہی جنوبی کوریا پہنچ چکی ہیں۔ skating اور ski کے 10 کھلاڑیوں اور 22 عہدیداروں کا دستہ ایک چارٹرڈ ہوائی جہاز کے ذریعے جمعرات کی شام جنوبی کوریا کے شمال مشرقی حصے میں واقع Yangyang ہوائی اڈے پہنچا۔ سرمائی اولمپکس کا آغاز 9 فروری سے ہونا ہے۔ قبل ازیں اسی ہفتے شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ ایک مشترکہ ثقافتی پروگرام اچانک منسوخ کر دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply