شمالی کوریائی رہنما کی جنوبی کوریا سے تعلقات بہتر بنانے کی ہدایت

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور کم یونگ جونگ شمالی کوریا لیڈر کم جونگ ان کی بہن

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور کم یونگ جونگ شمالی کوریا لیڈر کم جونگ ان کی بہن

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کے میڈیا کے مطابق لیڈر Kim Jong Un نے بین الکوریائی تعلقات بہتر بنانے کے لیے اعلی سطحی وفد کو عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ وفد حال ہی میں جنوبی کوریا سے واپس آیا ہے۔ شمالی کوریا کی حکمران جماعت کے Rodong Sinmun  daily newspaper نے یہ خبر منگل کے روز جاری کی ہے۔ روزنامے کے مطابق وفد نے سیئول میں جنوبی کوریائی صدر Moon Jae-In اور دیگر حکام کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق  Kim Yo Jongنے وفد کے دورے کو خصوصی اہمیت دینے پر جنوبی کوریا سے تشکر کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق   Kim Yo Jong نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

No comments.

Leave a Reply