روہنگیا دیہات کو جلانے کے مزید ثبوت عام

فوجی کریک ڈائون کے دوران جلا دیے جانے والے دیہات کو مکمل طور پر بلڈوز کر دیا گیا ہے

فوجی کریک ڈائون کے دوران جلا دیے جانے والے دیہات کو مکمل طور پر بلڈوز کر دیا گیا ہے

نیپیدائو ۔۔۔ نیوز ٹائم

میانمر کی ریاست Rakhine کی فضا سے لی گئی تازہ تصاویر میں روہنگیا مسلمانوں کی کئی آبادیوں کو خاکستر دیکھا جا سکتا ہے۔  یہ تصاویر ان الزامات کی تصدیق کرتی ہیں کہ میانمر سے روہنگیا کی تاریخ کو مٹایا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال اگست میں میانمر کی فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمان اقلیت کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کے بعد سے  اب تک تقریباً7 لاکھ روہنگیا افراد ہجرت کر کے بنگلادیش پہنچے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اس کریک ڈائون کو روہنگیا مسلمانوں کی نسلی تطہیر قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا بھی یہی کہنا ہے کہ Rakhine میں روہنگیا آبادی والے سینکڑوں دیہات، مساجد اور ان کی املاک کو منظم طور پر تباہ کیا جا رہا ہے،  تاکہ ان کی آبائی زمین سے ان کا رشتہ ختم کیا جا سکے۔ میانمر میں یورپی یونین کے سفیر Kristian Schmidt نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ایسی ہولناک تصاویر پوسٹ کی ہیں، جن میں روہنگیا کی تباہ شدہ بستیوں کے علاوہ bulldozing سے ہموار کیے گئے علاقوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔  فوجی کریک ڈائون کے دوران جلا دیے جانے والے دیہات کو مکمل طور پر بلڈوز کر دیا گیا ہے، جس کے بعد وہاں تعمیرات حتی کہ درختوں کا نام و نشان بھی نظر نہیں آتا۔ Rakhine میں اراکان پراجیکٹ نامی این جی او کے سربراہ Chris Lewa کا کہنا ہے کہ روہنگیا اپنے مسمار دیہات کو دیکھ کر صدمے میں آ جائیں گے۔ میانمر حکومت پر عائد کیا جانے والا یہ الزام کہ یہاں روہنگیا مسلمان اقلیت کی تاریخ کو منظم طریقے سے مٹایا جا رہا ہے، نیا نہیں ہے۔

No comments.

Leave a Reply