فلسطین کا امریکی ثالثی قبول کرنے سے انکار

فلسطینی صدر محمود عباس اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

فلسطینی صدر محمود عباس اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

ماسکو، تل ابیب ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین تنازع کے حل میں امریکا واحد ثالث کے طور پر قبول نہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو فلسطینی صدر محمود عباس اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مابین ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دوران ملاقات فلسطینی صدر محمود عباس نے روسی ہم منصب سے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ تنازع حل کرنے کے لییء فلسطین کا موقف جاننا ضروری ہے جبکہ صدر عباس نے کہا کہ تنازع کے حل میں امریکا واحد ثالث کے طور پر قبول نہیں۔ ملاقات سے قبل روسی صدر پیوٹن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر اسرائیل، فلسطین تنازع پر بات کی ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی حکومت نے ترکی پر الزام لگایا ہے کہ وہ فلسطین کی جماعت حماس کی فوجی اور معاشی امداد کر رہا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے یہ الزام ایک ترک شہری اور بے دخلی کے بعد سامنے آیا۔

No comments.

Leave a Reply