جنوبی افریقہ: صدر کو عہدہ چھوڑنے کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت

جنوبی افریقن صدر جیک زوما

جنوبی افریقن صدر جیک زوما

کیپ ٹائون ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی افریقہ کی حکمراں جماعت افریقن نیشنل کانگریس نے اپنے ہی منتخب صدر جیک زوما کو عہدہ چھوڑنے کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت دے دی، جیکب زوما کو کرپشن سیکنڈلز، معیشت کی بدحالی اور بے روزگاری میں اضافے جیسے الزامات کا سامنا ہے جس پر اپوزیشن نے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ جیکب زوما 2009ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد دو مرتبہ منتخب ہوئے اور آئندہ سال ان کی صدارت کی مدت پوری ہو رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمران جماعت کے سربراہ Comrade Ramaphosa نے صدر زوما کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے بتایا تاہم صدر زوما نے عہدہ چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا۔

No comments.

Leave a Reply