امریکہ نے مشرق وسطی پر 7 کھرب ڈالر خرچ کئے ، نتیجہ صفر رہا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم مشرق وسطی پر اب تک 7 کھرب ڈالر خرچ کر چکے ہیں، تاہم نتیجہ صفر رہا۔ اس بات کا اظہار امریکی صدر نے 2019ء کے بجٹ سے متعلق ایک بیان میں کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت مشرق وسطی کے لیے 7 کھڑب ڈالر خرچ کر چکی ہے، جو ایک غلطی تھی، لیکن اب لکیر پیٹنے سے کیا فائدہ، مگر یہ حقیقت ہے کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورت حال انتہائی قابل افسوس اور خراب ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 44 کھرب ڈالر کے بجٹ منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس منصوبے میں سماجی بہبود کے بجٹ میں کٹوتی کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ دفاعی بجٹ میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پیر کے روز صدارتی آفس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی فوج کو اب تک کی مضبوط ترین فوج بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس بجٹ میں امریکی فوج کا پہلے سے زیادہ خیال رکھیں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کردہ بجٹ میں دفاع اور قومی سلامتی کے اخراجات کے لیے 716 ارب ڈالر تجویز کیے گئے ہیں، جو رواں برس کے بجٹ سے 10 فیصد یعنی 74 ارب زیادہ ہے۔ تاہم داخلی منصوبوں میں کٹوتی کی گئی ہے۔ اس کٹوتی کے نتیجے میں امریکا میں رہنے والا غریب اور متوسط طبقہ براہِ راست متاثر ہو گا۔ مثال کہ طور پر رہایشی معاونت اور طلبہ کے لیے تعلیمی قرضے کے پروگراموں میں واضح کٹوتی تجویز کی گئی ہے۔ تاہم ملازمت ختم ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ کے فوائد میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ امریکی صدر نے اپنے وعدے کے مطابق طبی سہولیات کے موجودہ منصوبوں میں 6 فیصد یعنی 500 ارب ڈالر کی کٹوتی کی ہے۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے ملک میں بنیادی وائٹ ہائوس نے اس بارے میں دستاویزات کانگریس میں پیش کر دی ہیں۔ امریکی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے مجوزہ بجٹ کی شدید مخالفت سامنے آ رہی ہے۔ Chief of the US House Budget Committee John Yarmuth کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے بجٹ میں تجاویز نجی خواہشات کی عکاسی کر رہی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply