سرل راما فوسا سائوتھ افریقا کے نئے صدر نامزد

سرل راما فوسا  سائوتھ افریقا کے نئے صدر نامزد

سرل راما فوسا سائوتھ افریقا کے نئے صدر نامزد

کیپ ٹائون ۔۔۔ نیوز ٹائم

صدر زوما کے استعفیٰ دینے کے بعد حکمران پارٹی نے نئے صدر کا انتخاب کرتے ہوئے Cyril Ramaphosa کو سائوتھ افریقہ کا نیا صدر نامزد کر دیا۔ برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ جیکب زوما کے مستعفی ہونے کے بعد حکمران جماعت افریقی نیشنل کانگریس نے Cyril Ramaphosa کو نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نئے صدر کو ملک کے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سائوتھ افریقہ میں نسل پرست حکومت کا خاتمہ ہوئے 23 برس گزر چکے ہیں اس کے باوجود ملک میں وسائل، پیداوار اور دولت کثرت سے باقی ہے لیکن ساتھ ہی لوگوں میں ناقابلیت، تفریق اور غربت بھی موجود ہے اگرچہ اے این سی حکومت نے لاکھوں لوگوں کو بنیادی سہولت گھر بار اور دیگر فراہم کیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ آج بھی بغیر بجلی کے زندگی گزار رہے ہیں۔ اسکول اور ہیلتھ کیئر کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں، ایک حالیہ سروے کے مطابق سائوتھ افریقہ میں 10 میں سے 8 بچے باضابطہ غیر تعلیمی یافتہ نکلتے ہیں جس کی وجہ سے جرائم کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔    سائوتھ افریقہ کے دوسرے بڑے شہر کیپ ٹائون میں پانی کی کمی کا امکان بڑھ گیا ہے، حکومتی رپورٹ کے مطابق 2002ء سے 2016ء تک بے روزگاری 27 اعشاریہ 7 فیصد بڑھ گئی ہے  جبکہ ملک میں 68 فیصد نوجوان طبقہ ہے، معاشی صورتحال بھی تباہ کن ہے ۔ صدر زوما کا استعفیٰ ملک میں بحران چھوڑ گیا ہے نئے آنے والے صدر کے لیے ملک میں غیر ملکی سرمایا کاری لانا بڑا چیلنج ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply