مصر میں فرعون کے دور کا ایک اہم قبرستان دریافت

مصر میں فرعون کے دور کا ایک اہم قبرستان دریافت

مصر میں فرعون کے دور کا ایک اہم قبرستان دریافت

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

مصر کے جنوبی علاقے میں ایک قدیمی قبرستان کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ مصری خبر رساں ادارے نے وزیر برائے عہد قدیم  Khaled al-Anani  کے حوالے سے بتایا ہے  کہ ماہرین آثار قدیمہ کو جنوبی شہر  Al- Minyaمیں ایک قدیمی قبرستان کی باقیات ملی ہیں۔ انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وسیع و عریض رقبے پر پھیلے ہوئے اس قبرستان سے سونے کا ایک تاج، 40 تابوت اور 1000 کے قریب مجسموں کے علاوہ برتن، زیورات اور دیگر اہم ساز و سامان کے حصے بھی ملے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس دریافت سے قدیمی مصری تہذیب کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی۔ واضح رہے کہ یہ قدیمی قبرستان Tuna al-Gabal سے 4 کلو میٹر دور شمال میں واقع ہے۔  Khaled al-Anani  کا کہنا ہے کہ یہ دریافت صرف ایک شروعات ہے۔  ان کے خیال میں ہمیں اس قبرستان میں موجود اشیا کو نکالنے اور ان کے تجزیے کے لیے 5 سال درکار ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply