ایران کی فیفا کو خواتین کے لیے فٹبال اسٹیڈیم کے دروازے کھولنے کی یقین دہانی

ایران کی فیفا کو خواتین کے لیے فٹبال اسٹیڈیم کے دروازے کھولنے کی یقین دہانی

ایران کی فیفا کو خواتین کے لیے فٹبال اسٹیڈیم کے دروازے کھولنے کی یقین دہانی

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب کے بعد اب ایرانی خواتین کے لیے بھی فٹبال اسٹیڈیم کے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر Gianni Infantino کا کہنا ہے کہ ایران نے خواتین پر فٹ بال اسٹیڈیم جانے کی پابندی ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور تہران نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بہت جلد خواتین کو فٹبال اسٹیڈیم تک رسائی دیں گے۔ تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر حکام سے ملاقات کے بعد فیفا کے صدر Gianni Infantinoنے بتایا کہ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ملک میں خواتین کے لیے فٹبال اسٹیڈیم کے دروازے اب زیادہ دیر تک بند نہیں رہیں گے تاہم ایرانی صدر نے اس کے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔ خیال رہے کہ جمعرات کے روز ایران میں مردوں کا فٹبال میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش میں 35 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا تھا  جس پر انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایران میں اسلامی انقلاب کے چند برس بعد سے خواتین کے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر مردوں کے میچ دیکھنے پر پابندی عائد ہے۔ علاوہ ازیں مردوں کے کھیلوں کی تقریبات میں بھی خواتین کا داخلہ ممنوع ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی سعودی عرب نے خواتین پر مردوں کے فٹبال میچ دیکھنے پر پابندی ختم کرتے ہوئے  خواتین کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیے تھے جس کے بعد خواتین کی بڑی تعداد فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

No comments.

Leave a Reply