انسانی چہرے سے مشابہت رکھنے والے پالتو کتے یوگی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر وائرل

انسانی چہرے سے مشابہت رکھنے والے پالتو کتے یوگی کی تصاویر

انسانی چہرے سے مشابہت رکھنے والے پالتو کتے یوگی کی تصاویر

بوسٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

انسانی چہرے سے مشابہت رکھنے والے پالتو کتے Yogi کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ امریکی خاتون کے پاس ایک ایسا پالتو کتا ہے جس کی آنکھیں بالکل انسانوں جیسی ہیں اور جس کے چہرے کے خدوخال انسانی چہرے سے بہت زیادہ مطابقت رکھتے ہیں۔ انسانی چہرے سے شباہت رکھنے پر ایک سالہ یوگی انٹرنیٹ کا سیلیبریٹی بن گیا ہے۔ Yogi کی منفرد، گول اور برائون آنکھیں پہلی نظر میں ہی کسی انسانی آنکھ کا تاثر پیش کرتی ہیں۔ سونے پہ سہاگہ یہ کہ Yogi کے جبڑوں اور گول چہرے نے مل کر اس کی ہیئت کو انسانی شکل سے اور بھی زیادہ مشابہ بنا دیا ہے، جسے دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے کسی انسان کے پورے چہرے پر بال ہی بال اگ آئے ہوں۔  Yogi نرم بالوں والے کتوں کی قسم شیہ پو سے تعلق رکھتا ہے  جس کا جسم دنبے کی طرح بالوں سے بھرا ہوتا ہے اور جو انسانوں کے ساتھ رہنا پسند کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر یوگی کی پہلی تصویر کو صارفین نے ترمیم شدہ اور جعلی قرار دیا  تاہم جب Yogi کی مالکن نے اپنے ہمراہ یوگی کی خوبصورت حرکتوں کی ویڈیو شیئر کرائی تو سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی جبکہ ہزاروں لوگوں نے اسے پسند اور شیئر کیا۔ کچھ صارفین نے کتے سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اس کی مالکن تک رسائی بھی حاصل کی۔

No comments.

Leave a Reply