دوہزار پچاس تک 5 ارب 70 کروڑ لوگ پانی کی قلت کا شکار ہوں گے: یونیسکو

دوہزار پچاس تک 5 ارب 70 کروڑ لوگ پانی کی قلت کا شکار ہوں گے: یونیسکو

دوہزار پچاس تک 5 ارب 70 کروڑ لوگ پانی کی قلت کا شکار ہوں گے: یونیسکو

پیرس ۔۔۔ نیوز ٹائم

موسمیاتی تبدیلیاں اور آبادی میں آضافہ، 2050 ء تک 5 ارب سے زائد انسان پانی کی شدید قلت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ واٹر ڈویلپمنٹ رپورٹ برائے 2018 ء میں اقوام متحدہ نے پیش گوئی کی ہے کہ دنیا کی نصف آبادی کو پانی کی قلت کا سامنا ہو گا اور سال 2050 ء تک پانی سے محروم انسانوں کی تعداد 5.7 billion  تک پہنچ جائے گی۔ عالمی ادارے نے دنیا بھر کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت سے بچنے کے لیے  شجرکاری  کی پالیسی پر توجہ دی جائے۔ یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل نے رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اگر ہم نے کچھ نہیں کیا تو 5 ارب سے زیادہ لوگ 2050 ء میں پانی کی قلت سے دوچار ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق آبادی میں  اضافہ، اقتصادی ترقی سمیت دیگر عوامل کی وجہ سے پانی کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہو گا۔ موسمی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں پانی کے بڑے اثاثے قدرتی عمل سے متاثر ہوں گے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ قدرتی طور پر پانی کو محفوظ کرنے کی پالیسی اپنائی جائے جس میں قدرتی جھیل، زمین کی نمی میں بہتری اور زمینی پانی کا زیادہ موثر استعمال شامل ہے۔

No comments.

Leave a Reply