یورپی یونین کی ایران پر نئی پابندیوں کی تجویز

یورپی یونین کی ایران پر نئی پابندیوں کی تجویز

یورپی یونین کی ایران پر نئی پابندیوں کی تجویز

برسلز ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور شامی جنگ میں اس کے کردار کے تناظر میں یورپی یونین، ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ گزشتہ روز یورپی یونین کے سفارتکاروں نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی جانب سے پیش کردہ ایک تجویز کی روشنی میں ایران پر نئی ممکنہ پابندیاں عائد کرنے پر بات چیت کی ہے۔ یورپی یونین کے سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کے نفاذ کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ماہ ہونے والی یورپی یونین وزرائے خارجہ کی ملاقات میں کیا جا سکتا ہے۔ رائٹرز کے مطابق جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور شام کی جنگ میں ایران کے کردار کے تناظر میں نئی پابندیوں کی تجویز دی ہے۔

No comments.

Leave a Reply