سوڈانی صدر کی مسلح گروپوں اور سیاسی جماعتوں کوقومی مکالمے کی دعوت

سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر

سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر

خرطوم ۔۔۔ نیوز ٹائم

 سوڈان کے صدر Omer Hassan al-Bashir نے تمام سیاسی جماعتوں اور مسلح گروپوں سے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی صورت حال اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے باہم مل بیٹھ کر گفتگو کی جائے تاکہ حالات میں بہتری لائی جا سکے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق Omer Hassan al-Bashir نے آئینی امور میں اصلاحات کی ایسی کوئی بات نہیں کی جس کے بارے میں ان کی جماعت کے سینئر رہنما نے پیش گوئی کر رکھی تھی۔ سوڈانی صدر نے قوم سے خطاب میں کہا کہ بہت ہو چکا اب ہم سب کو مل کر اس ملک کے بارے میں سوچنا چاہئے، تمام رنجشیں بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ دنیا ترقی کر رہی ہے اور ہم اپنے ہی مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تمام فریقین کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی دعوت دی۔ واضح رہے کہ سوڈانی میڈیا اس دعوتی مکالمہ کے حوالے سے صدر کے قوم سے خطاب کا پچھلے کئی دنوں سے انتظار کر رہا تھا، اس سلسلے میں کئی اخبارات نے مضامین بھی لکھے تھے۔ سوڈان پر 1977ء سے امریکی پابندیاں نافذ ہیں اور امریکی پابندیاں ان الزامات کے تحت لگائی گئیں تھیں کہ سوڈان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں اور سوڈان بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply