پوپ فرانسس کی 2 مسلمانوں سمیت 12 قیدیوں کی قدم بوسی

پوپ فرانسس نے 12قیدیوں کے پیر دھلوائے اور انہیں بوسہ بھی دیا، ان میں 2 مسلمان قیدی بھی شامل تھے

پوپ فرانسس نے 12قیدیوں کے پیر دھلوائے اور انہیں بوسہ بھی دیا، ان میں 2 مسلمان قیدی بھی شامل تھے

روم ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا بھر میں آج گڈ فرائی ڈے کی تقریبات منائی جا رہی ہیں، اس موقع پر Pope Francis نے ایک اصلاحی جیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 12 قیدیوں کے پیر دھلوائے اور انہیں بوسہ بھی دیا، ان میں 2 مسلمان قیدی بھی شامل تھے۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا Pope Francis نے خصوصی عبادت کے حصے کے طور پر روم کے قریب واقع ایک اصلاحی جیل کا دورہ کیا  جہاں ان 12 قیدیوں کے پائوں دھو کر عقیدت میں پیر  چومے۔ اس عبادت کے بعد Pope Francis نے قیدیوں اور قید خانے کے عملے کو عشائیہ بھی دیا۔ اس موقع پر Pope Francis کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی کو تبدیل کرنے کا ہر ایک کے پاس موقع ہوتا ہے اور ہمیں کسی کے بارے میں رائے قائم نہیں کرنی چاہئے۔ Pope Francis کے 5 سالہ روحانی منصب کے دوران یہ چوتھی بار ہے کہ انہوں نے ایک اطالوی جیل میں اس دن کا جشن منایا ہے۔

No comments.

Leave a Reply