شام میں فلسطینی مہاجرین کی زندگی کی شام ڈھلنے لگی

یرموک مہاجر کیمپ میں بھوک اور افلاس کی شکار خاتون اور بچہ

یرموک مہاجر کیمپ میں بھوک اور افلاس کی شکار خاتون اور بچہ

دمشق ۔۔۔ نیوز ٹائم

شام میں موجود فلسطینی مہاجرین کے ایکشن گروپ نے کہا ہے کہ شام میں محاصرے کے شکار Yarmouk مہاجر کیمپ میں اب تک 73 فلسطینی بھوک کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ گروپ نے ایک بیان میں بتایا کہ آخری 12 دنوں میں 27 فلسطینی دم توڑ چکے ہیں۔ گروپ کے مطابق Yarmouk مہاجر کیمپ شامی فوج اور حزب اختلاف کی فوجوں کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے 197 دنوں سے محاصرے کا شکار ہے جس کے باعث کیمپ میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس سے بچے اور بوڑھے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ گروپ کے مطابق شام میں تین سال قبل شروع ہونے والے بحران کے نتیجے میں دو ہزار فلسطینی مہاجرین شہید ہو چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply