معزول صدر مرسی کو پنجرا نما جیل میں عدالت پیش کیا گیا

معزول صدر مرسی کو پنجرا نما جیل میں عدالت پیش کیا گیا

معزول صدر مرسی کو پنجرا نما جیل میں عدالت پیش کیا گیا

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

معزول مصری صدر Mohammed Morsi  کو منگل کے روز مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ معزول صدر کو اخوان المسلمون کے کارکنوں کے آمنے سامنے سے بچانے کیلئے سیکیورٹی فورسز انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے عدالت پیش کرنے کیلئے لے کر آئیں۔ جبکہ ان کے ساتھ مقدمے کا سامنا کرنے والے 130 دیگر ملزمان کو جیل کی خصوصی گاڑیوں پر عدالت منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ Mohammed Morsi عدالت میں پیش ہوئے تو انہوں نے سفید لباس زیب تن کررکھا تھا جسے پہننے سے انہوں نے اپنی پہلی پیش کے موقع پر انکار کردیا تھا۔ واضح رہے کہ مصر کے قانون کے مطابق ہر ملزم کیلئے عدالتی ٹرائل کے دوران مخصوص سفید لباس پہننا ضروری ہوتا ہے۔ عدالتی ٹرائل کے موقع پر مصر کے معزول صدر نے شدید احتجاج ریکارڈ کر وایا۔ معزول صدر اور ان کے ساتھی اخوان المسلمون کے کارکنوں پر الزام ہے کہ انہوں نے حسنی مبارک کے خلاف عوامی بغاوت کے دوران جیل توڑ کر قیدیوں کو رہا کرایا تھا۔

No comments.

Leave a Reply