شامی کیمیائی مواد کی تلفی ہتھیاروں سے بھرا امریکی بحری جہاز اٹلی روانہ

MV Cape Ray بحری جہاز

MV Cape Ray بحری جہاز

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی بحریہ کا خصوصی آلات سے لیس جہاز شام کے خطرناک کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کے انتہائی اہم مشن پر اٹلی روانہ ہو گیا۔  پینٹا گون حکام کے مطابق MV Cape Ray بحری جہاز امریکی ریاست Virginia کی بندرگاہ Norfolk سے روانہ ہوا۔ یہ جہاز تین ہفتوں میں اٹلی کی جنوبی بندرگاہ Gioia Tauro ٹاور پہنچے گا۔  پینٹاگون ترجمان Col. Steve Warren کے مطابق 650 فٹ لمبے بحری جہاز میں شامی کیمیائی ہتھیاروں میں موجود خطرناک مواد کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے دو Hydrolysis سسٹم نصب ہیں جن کو جہاز سے علیحدہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق امریکی وزیر دفاع Chuck Hagel نے جہاز کے کپتان اور عملہ کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ وہ ایک تاریخی مشن پر روانہ ہو رہے ہیں۔ جہاز کے عملہ کے ارکان کی مجموعی تعداد 98 ہے۔ عملہ کے ارکان خطرناک زہریلے مواد کو گرم پانی میں حل کر کے اس کے اثرات کو کم کرتے ہوئے صنعتی فضلہ کے برابر لے آئیں گے۔

No comments.

Leave a Reply