ہزاروں فلسطینیوں کے اسرائیل مخالف مظاہرے، 500 زخمی

صیہونی فورسز نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس سے500 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے

صیہونی فورسز نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس سے500 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے

غزہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

غزہ اور اسرائیلی سرحد پر ہزاروں فلسطینی مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا جبکہ مظاہرین پر صیہونی فورسز نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس سے500 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اسرائیل اور فلسطینی علاقے غزہ کی سرحد کے قریب ہزاروں فلسطینی باشندوں کا احتجاج گزشتہ روز مسلسل تیسرے جمعے کو بھی ہوا۔  اب تک ایسے ہی ہفتہ وار پرتشدد مظاہروں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 33 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ شمالی غزہ میں فلسطینی مظاہرین نے ایک بہت بڑا اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا۔ مظاہرین نے سرحدی باڑ کی دوسری جانب پتھر بھی پھینکے اور جگہ جگہ ٹائر بھی جلائے۔جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر گولی چلا دی اور آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ احتجاجی فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا یوں براہ راست فائرنگ کرنا غیر قانونی ہے۔

دوسری طرف صیہونی شرپسندوں نے Nablus میں اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں آتش گیر مادے سے مسجد کو آگ لگا دی، صیہونی درندوں نے مسجد کی بیرونی دیواروں پر اسشتعال انگیز نعرے بھی تحریر کیے۔ انسانی حقوق کی کئی تنظیموں نے اسرائیلی فوج کے ان اقدامات کو ضوابط کی صریحا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply