شام: حلب پر بمباری، 13 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

شام کے شہر حلب میں حکومتی طیاروں کی بمباری کے بعد کے مناظر

شام کے شہر حلب میں حکومتی طیاروں کی بمباری کے بعد کے مناظر

حلب ۔۔۔ نیوز ٹائم

شام کے شہر حلب میں حکومتی طیاروں کی بمباری سے تیرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ سیرین انسانی حقوق تنظیم کے مطابق باغیوں کے زیر قبضہ حلب شہر کے جنوبی علاقہ معادی میں ہیلی کاپٹروں سے سرکاری فوج نے بیرل بموں سے بمباری کی جس میں ایک لڑکی اور ایک خاتون بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ادھر سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں جاری امن مذاکرات میں چار دن کے ڈیڈلاک کے بعد پانچویں روز شامی اپوزیشن نے کہا ہے کہ بشار الاسد حکومت کے گروپ کے ساتھ حکومتی تبدیلی سے متعلق بات چیت میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے جبکہ شامی حکومت یا ثالث لخدر براہیمی کی طرف سے ایسی کسی بات کا ذکر سامنے نہیں آیا۔ اپوزیشن وفد کے ترجمان لوئے صافی نے میڈیا کو بتایا کہ آمر حکومت، خانہ جنگی، بدحالی کے خاتمہ اور متبادل گورننگ باڈی پر پہلی مرتبہ بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply