سی آئی اے ڈائریکٹر کی شمالی کوریا کے رہنما سے خفیہ ملاقات: ڈونلڈ ٹرمپ کا انکشاف

سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر خفیہ دورے پر شمالی کوریا گئے تھے جہاں انھوں نے شمالی کوریا کے رہنما Kim Jong-un سے ملاقات کی تھی۔  ٹرمپ نے تصدیق کر دی۔  تاہم امریکی حکام نے بتایا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور Kim Jong-unکے درمیان ملاقات کی تفصیلات طے کرنا تھا۔  واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ غیر متوقع اور خفیہ ملاقات امریکہ کا شمالی کوریا کے ساتھ 2000 ء کے بعد سے اعلی ترین سطح پر رابطہ ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق شمالی کوریا اور امریکہ کے حکام کی براہ راست بات چیت ہوئی ہے  تاکہ دونوں ممالک کے رہنمائوں کے درمیان تاریخی ملاقات کے بارے میں معاملات طے کیے جا سکیں۔ امریکی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ بات چیت میں کون شامل تھا تاہم امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ Mike Pompeo نے ایسٹر کے موقعے پر اپریل کے پہلے ہفتے شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کیا تھا۔  جبکہ جنوبی کوریا نے تصدیق کی جوہری پروگرام پر امن معاہدے کے لیے راستے تلاش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا تعلقات بہتری کے لیے تھی۔  ابھی تفصیلات منظر عام پر آ رہی ہیں۔  شمالی کوریا کو نیوکلیئر پاور نہیں رہنے دیتے تو یہ دنیا کے لیے بڑی بات ہو گی۔  انہوں نے کہا تھا امن مظاہرے کے لیے کوشاں ہیں۔

No comments.

Leave a Reply