ترک صدر طیب اردگان کا ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور نیشنل موومنٹ پارٹی کے رہنما دولت باھچے لی

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور نیشنل موومنٹ پارٹی کے رہنما دولت باھچے لی

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔ ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے اتحادی پارٹی نیشنل موومنٹ پارٹی کے رہنما Devlet Bahceli سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا Devlet Bahceliسے ملاقات میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔صدر اردگان نے کہا کہ ترکی 16 اپریل کے ریفرنڈم کے بعد بھی ابھی تک ترکی میں پرانا نظام نافذ ہے۔ صدر اور حکومت کے درمیان ہم آہنگی میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے  تو بھی پرانے نظام کی خامیاں ہماری راہ میں حائل ہو رہی ہیں۔ ہم دراصل 2019 ء کے ماہ نومبر تک اسی نظام پر عمل پیرا رہنے کے حق میں تھے تاہم شام میں سرحد پار کاروائی اور عراق میں پیش آنے والے اہم واقعات نے ترکی میں غیر یقینی کی صورتحال کو فی الفور ختم کرنے کو لازمی بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے ملک کو درپیش مسائل کی بنا پر ہم نے باھچے لی کی قبل از وقت انتخابات کروانے کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے معاملے کو ملکی ایجنڈے سے جلد از جلد خارج کرنا شرط ہے۔ لہذا ہم نے 24 جون 2018 ء کو انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے قانونی سلسلے کو فی الفور شروع کر دیا جائے گا اور الیکشن کمیشن بھی انتخابات کی فوری طور پر تیاریاں شروع کر دے گا۔ ترکی کی اپوزیشن پارٹی ریپبلکن پیپلز پارٹی نے قبل ازوقت انتخابات کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply