غزنی میں سیکیورٹی قافلے پر خودکش حملہ، چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے غزنی میں خودکش حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے غزنی میں خودکش حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغانستان کے جنوبی صوبے غزنی میں خودکش حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک، جبکہ جنگی طیاروں کی بمباری سے چار طالبان کمانڈروں سمیت 21 عسکریت پسند مارے گئے۔ گورنر غزنی موسیٰ خان اکبر زادہ نے میڈیا کو بتایا کہ بدھ کی سہ پہر قرباغ کے علاقے کروساہی میں خودکش بمبار نے باروں سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی اور 2 پولیس اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ طالبان ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ دریں اثنا ضلع Ander کے پولیس سربراہ محمد قاسم نے بتایا کہ نیٹو جنگی طیاروں کی بمباری اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں میں 4 علاقائی کمانڈروں سمیت 21 عسکریت پسندوں کو مار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن علاقے سے طالبان کا صفایا کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply