اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم
وزارت داخلہ نے میمو گیٹ اسکینڈل میں امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر Husain Haqqani کو پاکستان واپس لانے کے لیے ایف آئی اے کو انٹرپول سمیت امریکا سے تعاون حاصل کرنے کا اختیار دے دیا ہے ایف آئی اے نے Husain Haqqani کے خلاف درج مقدمے کی روشنی میں ملزم کو پاکستان لانے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے امریکا سے قانونی تعاون حاصل کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق Husain Haqqani کے خلاف عدالت کے احکامات کی روشنی میں درج کیے گئے مقدمے میں تفتیش کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے اور سابق سفیر کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں انٹرپول کی جانب سے جاری مراسلے میں واضح کیا گیا کہ انٹرپول تصدیق کرتی ہے کہ Husain Haqqani کے خلاف انٹرپول نے بلیو نوٹس جاری نہیں کیا اور اس حوالے سے ان کے ڈیٹا بیس میں کوئی معلومات بھی موجود نہیں ہے۔ Husain Haqqani کے مطابق میڈیا پر گرفتاری وارنٹ جاری ہونے سے متعلق اطلاعات کے بعد ان کے وکیل نے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مراسلہ ارسال کیا جس میں میڈیا رپورٹ کو من گھڑت قرار دیا گیا۔