سفارت خانے کا افتتاح، امریکی صدر کی اسرائیل آمد متوقع

امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ

امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریک صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنمائوں کے درمیان ایران جوہرے معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ امریکی وزیر خارجہ Mike Pompeo کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے ایک گھنٹے بعد ہوا۔ دونوں رہنمائوں کی جانب سے یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح پر بھی بات کی گئی۔ سفارتخانے کے افتتاح کے لیے امریکی صدر آئندہ دو ہفتوں میں اسرائیل کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ Mike Pompeo نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا  کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، Mike Pompeo نے کہا کہ  ایران کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات پر امریکا کو شدید تحفظات ہیں۔

No comments.

Leave a Reply