لارڈ مائونٹ بیٹن کے نام کو خراج عقیدت : شہزادہ ولیم کے ہاں پیدا ہونے والے تیسرے بچے کا نام لوئس

لارڈ مائونٹ بیٹن اور ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی ایک یاد گار فوٹو

لارڈ مائونٹ بیٹن اور ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی ایک یاد گار فوٹو

نیوز ٹائم

متحدہ ہندوستان کے آخری Lord Mountbatten  کا اصل نام  Louis Lord Mountbatten تھا۔ برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے Lord Mountbatten سیاستدان بھی تھے اور برطانوی بحری فوج کے افسر بھی۔ انہیں تقسیم ہند باالخصوص کشمیر کے حوالے سے ایک متنازع کردار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ Lord Mountbatten کو 1979ء میں آئرش علیحدگی پسندوں نے ایک حملے میں قتل کر دیا تھا جب وہ آئرلینڈ کے ساحلی علاقے میں اپنی کشتی پر مچھلی کے شکار کے لیے نکلے تھے۔ اس وقت ان کی عمر 79 برس تھی۔  Lord Mountbatten کی کشتی کو دھماکے سے اڑایا گیا تھا۔ یہ کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ حملہ آوروں کا نشانہ Lord Mountbatten ہی تھے۔ دھماکے میں Lord Mountbatten کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے کئی اور افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔ برطانیہ کا شاہی خاندان آج بھی Lord Mountbatten اوران کی خدمات کو نہیں بھولا۔ انہیں یاد رکھنے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شہزادہ ولیم کے ہاں پیدا ہونے والے تیسرے بچے کا نام Louis رکھا گیا ہے جو Lord Mountbatten کا اصل نام تھا۔ ننھے شہزادے کا نام Louis Arthur Charles ہے۔

No comments.

Leave a Reply