خلیجی ممالک ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو جائیں، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر مشترکہ پریس کانفرس کرتے ہوئے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر مشترکہ پریس کانفرس کرتے ہوئے

ریاض  ۔۔۔ نیوز ٹائم

نئے امریکی وزیر خارجہ Mike Pompeoنے خلیجی ممالک سے کہا ہے کہ وہ متحد ہو کر ایران کا مقابلہ کریں۔ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ اور نئے امریکی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ مشرق وسطی کے دوران سعودی حکام کو یقین دہانی کرائی کہ امریکا، ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہے، انھوں نے کہا کہ اگر امریکا کے یورپی اتحادیوں نے ایرانی جوہری ڈیل میں موجود سقم ختم نہ کیے  اور یہ یقینی نہ بنایا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا تو امریکا اس ڈیل سے نکل جائے گا۔

Mike Pompeo نے سعودی وزیر خارجہ Adel al-Jubeir کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران نے پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر رکھا ہے، ایران پراکسی ملیشیا اور دہشت گرد گروپوں کی معاونت کرتا ہے، یمن میں حوثی باغیوں کو ہتھیار مہیا کرنے میں بھی ایران پیش پیش ہے، ایران ہی Bashir al-Assad کی قاتل حکومت کی حمایت بھی کرتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ Mike Pompeo نے زور دے کر کہا کہ خلیجی ممالک کے درمیان موجود اختلافات اور قطر کے ساتھ موجود کشیدگی اس صورت حال میں درست نہیں ہے،  ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک ایران کے خلاف متحد ہو جائیں۔

امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن، سعودی عرب کے خلاف حوثی باغیوں کے حالیہ حملے ایرانی خارجہ پالیسی کے خطرے کے طور پر دیکھ رہا ہے، انھوں نے الزام عائد کیا کہ یمن میں حوثیوں کی جانب سے گرائے جانے والے میزائل ایران نے فراہم کیے تھے۔Mike Pompeo نے Saudi Crown Prince Mohammad bin Salman سے بھی ملاقات کی، ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکی نئی پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود وہ تانبے اور جست کے منصوبوں میں 2 ارب یورو کی یورپی سرمایہ کاری کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

چین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جوہری معاہدے کو برقرار رکھنا چاہیے جبکہ برطانوی وزیر اعظم Theresa May کے دفتر سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ، جرمنی و فرانس کی اعلی قیادت اس بات پر متفق ہے کہ تہران حکومت کو جوہری ہتھیاروں کے تعاقب سے دور رکھنے کے لیے موجودہ معاہدہ انتہائی کارآمد ہے،  تینوں ممالک ایران سے لاحق خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر John Bolton نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ابھی تک ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

No comments.

Leave a Reply