شمالی کوریا اپنی جوہری تنصیب کی سائٹ مئی تک بند کر دے گا

شمالی کوریا اپنی جوہری تنصیب کی سائٹ مئی تک بند کر دے گا

شمالی کوریا اپنی جوہری تنصیب کی سائٹ مئی تک بند کر دے گا

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا اپنے جوہری تجربہ گاہ کو رواں سال مئی میں بند کر کے جنوبی کوریا اور امریکی ماہرین کو جگہ کے معائنے کے لیے دعوت بھی دے گا۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری تجربات کی سائٹ کو مئی میں بند کر دے گا۔ جوہری تنصیب  Punggye-ri  کو مئی میں بند کرنے سے متعلق بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کے سربراہ Kim Jong Un خود چل کر جنوبی کوریا گئے اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔ جنوبی کوریا کے صدارتی ترجمان Yoon Young-chan نے کہا کہ شمالی کوریا نے جوہری سائٹ کو باضابطہ بند کرنے کے لیے جنوبی کوریا اور امریکا کے ماہرین کو جوہری تنصیب کا دورہ کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ اس عمل کو شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جا سکے، اس کے علاوہ شمالی کوریا اپنے قومی وقت کو جنوبی کوریا کے وقت سے ملائے گا جو کہ ابھی نصف گھنٹے پہلے ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں بات چیت ہو سکتی ہے جو یقینی طور پر ایک بہت اہم ملاقات ہو گی جس میں کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بات ہو گی۔ شمالی کوریا کی جوہری تجربہ گاہ  Punggye-ri شمال مشرقی پہاڑی علاقے میں قائم ہے۔ شمالی کوریا نے اس تنصیب کے نزدیک ہی واقع مین ٹاپ پہاڑ کے اندر سرنگوں میں کامیاب جوہری تجربات کیے ہیں۔ شمالی کوریا 2006 ء سے اب تک 6 بار جوہری تجربات کر چکا ہے۔ شمالی کوریا کو جوہری پروگرام بند کرنے کے لیے امریکا کی جانب سے دبائو کا سامنا ہے۔

No comments.

Leave a Reply