جاپان کے وزیرِ اعظم شِنزو آبے مشرقِ وسطی کے دورے پر روانہ

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے اور ان کی بیوی آکی آبے

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے اور ان کی بیوی آکی آبے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر ِاعظم Shinzo Abe مشرقِ وسطیٰ کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔  امریکہ کی جانب سے گزشتہ دسمبر میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے بعد Shinzo Abe اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کرنے والے دنیا کے کسی اہم ملک کے پہلے رہنما ہوں گے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کی فراہمی کے لحاظ سے مشرقِ وسطی جاپان کیلئے انتہائی اہم خطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان اِس خطے میں شام کی خانہ جنگی اور پناہ گزینوں جیسے مسائل کے حل کی کوششوں میں مدد دیتا رہا ہے اور اس نے ہر ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کیے ہیں۔ وزیر ِاعظم Shinzo Abe نے کہا کہ وہ اِس باہمی اعتماد کو مشرقِ وسطی کے امن اور سلامتی میں معاونت کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں، دونوں پر زور دیں گے کہ وہ ایک تعمیری طریقے سے امن کے عمل میں شامل ہو جائیں۔

No comments.

Leave a Reply