فلپائن: علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن میں تیزی، 51 جنگجو ہلاک

فلپائن علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن میں تیزی

فلپائن علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن میں تیزی

منیلا ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلپائنی فورسز کی جانب سے علیحدگی پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی آگئی ہے جس میں 49 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ فلپائن کی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا کہ فورسز نے گزشتہ دو دنوں سے جاری خصوصی آپریشن کے دوران 49 شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ اس دوران شدت پسندوں کے درجنوں مشتبہ ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔ بیان کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز کو بعض مقامات پر سخت مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم اس دوران کسی فوجی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز کا خصوصی آپریشن جاری ہے جو شدت پسندوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ فلپائن کی وزارت داخلہ کے مطابق جنوبی صوبہ میں مورو لبریشن فرنٹ سے الگ ہونے والے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply