امریکہ کو عالمی فوجی برتری برقرار رکھنے میں مشکلات، چین بڑا خطرہ

انڈر سیکرٹری آف ڈیفنس فرینک کینڈل

انڈر سیکرٹری آف ڈیفنس فرینک کینڈل

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی دفاعی حکام نے چین کو امریکہ کی عالمی فوجی برتری کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں کمی کے باعث امریکہ کو اپنی یہ برتری برقرار رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکی مسلح افواج کے لیے اسلحہ کی خیرداری کے شعبہ کے سربراہ انڈر سیکرٹری آف ڈیفنس فرینک کینڈل نے ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے مسلح افواج کو ایک بریفنگ کے دوران خبردار کیا کہ نئی سٹریٹجک صورتحال میں ضروری اقدامات میں ناکامی کے نتیجہ میں امریکہ کو اپنی فوجی برتری سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ عرصے میں چین کی طرف سے اینٹی شپ میزائلوں، سٹیلتھ فائٹر جیٹس، ہائپر سونک وہیکلز اور دیگر ہائی ٹیک ہتھیاروں کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کے نتیجہ میں دفاع کے کئی شعبوں میں امریکی مسلح افواج کو اپنی برتری ختم ہونے کے خطرے کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے امریکی برتری یقینی نہیں رہی اور یہی صورتحال امریکہ کی دفاعی صلاحیت کے بارے میں ہے۔ ایک سوال پر فرینک کینڈل نے کہا کہ چین اپنے دفاعی اخراجات میں نہایت تیزی سے اضافہ کررہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ چین کا دفاعی بجٹ امریکہ کے دفاعی بجٹ سے کہیں کم ہے لیکن چینی مسلح افواج پر اٹھنے والے فی کس اخراجات بھی امریکہ کی نسبت کہیں کم ہیں۔

No comments.

Leave a Reply