کرپشن سکینڈل: ترکی میں مزید 500 پولیس افسر برطرف

ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان

ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترک حکومت نے کرپشن سیکنڈل کے تناظر میں پولیس کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے جس کے تحت گزشتہ روز انقرہ سے مزید 500 پولیس افسروں کو برطرف کر دیا گیا۔ عہدوں سے ہٹائے جانے والوں میں پولیس کے اعلیٰ افسر بھی شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے خود ساختہ جلا وطن رہنما فتح اللہ گولن کی حمایت میں وزراء کے بیٹوں اور دیگر اہم شخصیات کے خلاف کرپشن کا سیکنڈل بنایا اور حکومتی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ اس سلسلے میں حکومت اپنے درجنوں پراسیکیوٹرز کو بھی ان عہدوں سے سبکدوش کر چکی ہے جبکہ کرپشن سیکنڈل کی سزا کے طور پر ملک بھر سے اب تک دو ہزار پولیس افسروں کو گھر بھیجا جا چکا ہے۔

No comments.

Leave a Reply